ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 188 of 255

ہمارا خدا — Page 188

شائع کیا جاوے۔سومیں اس سوال کی بحث کو جو میں نے اس وقت شروع کیا ہوا ہے اور جو خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق عقلی دلائل سے تعلق رکھتا ہے مختصر طور پر چند صفحات میں ختم کر کے مضمون کو سپر دطالع کرتا ہوں اور خدا سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ اس مضمون کو لوگوں کی ہدایت واصلاح کا موجب بنائے اور مجھے اس کے بقیہ حصص کی تکمیل کی توفیق عطا کرے آمین۔دراصل اس مضمون میں میرا ارادہ یہ تھا کہ خدا واند قدوس کی ذات وصفات کے متعلق تمام سوالات کو مختصر طور پر زیر بحث لایا جائے۔یعنی اس میں خدا کی ہستی کے ہر دو قسم کے دلائل بھی ہوں جو عقلی استدلال اور مشاہدہ سے تعلق رکھتے ہیں، اس کی صفات کی بحث بھی ہو، اس کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے فوائد بھی تحریر کئے جاویں ، اس کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کا طریق بھی بیان ہو اور یہ بھی بتایا جاوے کہ اس کے تعلق کی کیا کیا علامات ہیں۔مگر جیسا کہ ناظرین نے دیکھا ہے میں نے ابھی پہلے سوال کا پہلا حصہ بھی جو خدا کی ذات کے متعلق عقلی دلائل سے تعلق رکھتا ہے ختم نہیں کیا۔گویا پانچ سوالات میں سے ابھی تک نصف سوال بھی ختم نہیں ہو سکا اور زیادہ افسوس یہ ہے کہ مضمون کا زیادہ اہم اور ضروری حصہ وہ ہے جو بقیہ مباحث سے تعلق رکھتا ہے۔مگر اب جو بھی ہے وہ ہدیہ ناظرین ہے اور بقیہ کے لئے خُدا سے دُعا ہے۔وہ چاہے تو اسی کو لوگوں کی ہدایت کا موجب بنادے۔خُدا کا عقیدہ بدی کے ارتکاب سے روکتا ہے دوسرا بڑا فائدہ جو خدا پر ایمان لانے کے نتیجہ میں دنیا کو عمومی طور پر حاصل ہو سکتا ہے یہ ہے کہ خدا پر ایمان لانا انسان کو بدی کے ارتکاب سے روکتا ہے۔ظاہر ہے کہ گناہ اور مجرم سے باز رہنے کا خیال انسان کو امکانا تین طرح پیدا ہوسکتا ہے۔اول یہ کہ انسان کو یہ خیال ہو کہ اگر میں بدی سے باز رہا تو مجھے اس کے بدلے میں کوئی فائدہ پہنچے گا یا 188