ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 147 of 255

ہمارا خدا — Page 147

آنکھوں سے دیکھتا اور اس حیرت انگیز تر قی پر غیظ وغضب میں آکر خون کے آنسو بہاتا اور اپنی نادانی سے اسلام کی ترقی پر گڑھتا ہے سن رکھا ابھی تو۔ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیو ہوتا ہے کیا الغرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ احمدیہ اور آپ کی جماعت کی کامیابی جن مخالف حالات میں اور جس سرعت کے ساتھ حیرت انگیز طور پر وقوع میں آرہی ہے وہ اس بات کا ایک بین ثبوت ہے کہ کوئی غیبی طاقت جو دُنیا کی تمام طاقتوں پر غالب اور حکمران ہے آپ کی تائید میں کام کر رہی ہے اور اسی کا نام ہم خُدا رکھتے ہیں۔خلاصہ کلام یہ کہ جب سے کہ اس دُنیا کی تاریخ محفوظ ہے ہمیشہ یہ نظارہ دُنیا کی آنکھوں کے سامنے آتا رہا ہے کہ جب کبھی بھی کوئی راستباز خدا کی طرف سے حکم پا کر خدا کے نام پر کھڑا ہوا ہے تو اُسے خواہ کیسے بھی حالات پیش آئے ہیں وہ بالآخر غالب اور بامراد ہوکر رہا ہے اور اس کے دشمنوں کو باوجود اپنی گونا گوں طاقت اور بے انداز ساز وسامان کے ہمیشہ ذلت کامنہ دیکھنا پڑا ہے اور یہ نظارہ جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے ایک دو دفعہ یا دس ہیں دفعہ دیکھنے میں نہیں آیا بلکہ ہزاروں دفعہ دیکھنے میں آیا ہے اور دُنیا کی تاریخ میں کوئی ایک مثال بھی اس کے خلاف نظر نہیں آتی۔پس یہ غلبہ اس بات کا ایک یقینی اور قطعی ثبوت ہے کہ خدا کے نام پر کھڑا ہونے والوں کی تائید میں کوئی زبر دست غیبی طاقت کام کرتی ہے جس کے مقابل میں دُنیا کے ساز و سامان ایک مُردہ کیڑے کی بھی حقیقت نہیں رکھتے اور اسی کو ہم خدا کہتے ہیں جس کے آستانہ الوہیت پر ابن آدم کا جبینِ نیازخم ہونا چاہئے۔کاش لوگ سمجھیں۔حضرت مرزا صاحب کیا خوب فرماتے ہیں: 147