ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 148 of 255

ہمارا خدا — Page 148

قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے جس بات کو کہے کہ کروں گا میں یہ ضرور ملتی نہیں وہ بات خُدائی یہی تو ہے شہادت صالحین کی دلیل آخری عقلی دلیل جو میں اس مضمون میں ہستی باری تعالیٰ کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں وہ شہادتِ صالحین سے تعلق رکھتی ہے۔یعنی اس اصول پر مبنی ہے کہ بہت سے ایسے لوگ جن کی راست گفتاری مسلم ہے اور اُن کے صحیح الدماغ ہونے میں بھی کوئی کلام نہیں اس بات کی ذاتی شہادت پیش کرتے ہیں کہ واقعی ہمارا ایک خُدا ہے جسے ہم نے اُسی طرح دیکھا اور پہچانا ہے جس طرح ہم دوسری غیر مرئی چیزوں کو دیکھتے اور پہچانتے ہیں۔ہر شخص جو تھوڑی بہت عقل اور تجربہ رکھتا ہے سمجھ سکتا ہے کہ حصول علم کے ذرائع میں سے شہادت بھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہے بلکہ اگر ہم اپنے معلومات کے وسیع میدان پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہماری معلومات کا بیشتر حصہ ایسا ہے جو ہمیں خود براہِ راست حاصل نہیں ہوا بلکہ دوسرے معتبر لوگوں کی روایت یا گتپ صحیحہ کے مطالعہ یا اخبارات وغیرہ کے دیکھنے سے حاصل ہوا ہے اور ہمیں خود کبھی بھی اسے اپنے ذاتی مشاہدہ یا تجربہ میں لانے کا موقعہ نہیں ملا۔لیکن بایں ہمہ ہمیں ان معلومات کے متعلق قریباً قریباً ایسا ہی پختہ یقین ہے جیسا کہ اپنے مشاہدہ یا تجربہ کے ذریعہ حاصل شدہ معلومات کے متعلق ہے۔اور کوئی وجہ نہیں کہ ایسا نہ ہو کیونکہ اگر ہم اپنے تجربہ اور مشاہدہ پر یقین لاتے ہیں اور اُسے قابلِ اعتماد سمجھتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایک دوسرے 148