ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 228 of 255

ہمارا خدا — Page 228

وجہ سے آج اُن میں سے بہت سی چیزوں کے اندر خاص فوائد نظر آرہے ہیں۔اور ان نقصانات کی بھی جدید علوم کی روشنی میں معقول تشریح کی جاسکتی ہے بلکہ یہ ثابت کیا جاسکتا ہے کہ ان کی یہی ضرر رسانی بالواسطہ طور پر نسل انسانی کے لئے مفید ہے کیا یہ نظارہ ایک عقلمند انسان کے خیال کو اس طرف مائل کرنے کے لئے کافی نہیں ہے کہ جو چیزیں دُنیا میں آج بے فائدہ اور محض ضرر رساں نظر آرہی ہیں اُن میں سے بہت سی کل کو مخفی فوائد سے معمور نظر آئیں گی اور پرسوں ان چیزوں کے متعلق علم و معرفت کا دائرہ اور بھی وسیع ہو جائے گا۔اور اسی طرح ہر روز نئے علوم اور نی تحقیقاتوں کے ذریعہ سے علم بڑھتا جائے گا اور جہالت کم ہوتی جائے گی۔جیسا کہ قرآن شریف اور احادیث میں بھی بیان ہوا ہے کہ آخری زمانہ میں زمین و آسمان کے مخفی خزانے باہر نکل آئیں گے اور نئے نئے علوم کی اشاعت ہوگی۔پس اس سے بڑھ کر اور کیا جہالت ہوگی کہ کوئی شخص صرف اپنے موجودہ علم کی بنا پر دنیا کی لاتعداد چیزوں کے حقائق اور ان کی سودمندی کا انکار کر دے اور ان کی بعض ضرر رساں تاثیرات کی وجہ سے جو وہ بھی قدرت کی بار یک در بار یک حکمتوں پر مبنی ہیں اور ان سے بالواسطہ طور پر بنی نوع انسان اور دیگر مخلوقات کو طرح طرح کے منافع پہنچتے رہتے ہیں یہ خیال کرنے لگ جائے کہ ان چیزوں میں سوائے ضرر رسانی کے اور کچھ نہیں۔میں مثالیں دے کر اس مضمون کو طول دینا نہیں چاہتا والا میں بتاتا کہ کس طرح حیوانات میں بھی اور نباتات میں بھی اور جمادات میں بھی ایسی چیزیں موجود ہیں جو آج سے پہلے محض بے فائدہ نظر آتی تھیں اور سوائے ضرر رسانی کے ان کا اور کوئی کام نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن آج وہی چیزیں طرح طرح سے انسان کی خدمت میں لگی ہوئی نظر آتی ہیں۔حتی کہ سانپ اور بچھو اور مہلک بیماریوں کے جراثیم اور مختلف اقسام کے خطرناک زہر وغیرہ بھی اس خدمت انسانی سے باہر نہیں اور کوئی دن ایسا نہیں چڑھتا 228