ہمارا خدا — Page 4
والوں، عزیزوں اور احباب کو بھی مطالعہ کے لئے دینا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ محض اپنے فضل وکرم سے ہماری مدد فرمائے اور ہم حتی المقدور دہریت کے خیالات کا رڈ کر کے بہتوں کو خدا تعالیٰ کی ہستی کے قائل کرواتے ہوئے اُس کے پرستار بنانے والے ہوں۔آمین۔کتاب ”ہمارا خدا “ کو از سرنومحمود احمد ملک صاحب (مرکزی شعبہ کمپیوٹر یو کے ) نے ٹائپ کیا ہے۔اس کے کچھ حصہ کی پروف ریڈنگ میں خاکسار کی مدد مجید احمد سیالکوٹی صاحب نے کی جبکہ معتد بہ حصہ کی پروف ریڈنگ میں خاکسار کی مددخاکسار کی اہلیہ ریحانہ شمس صاحبہ نے کی ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین خاکسار منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنیف - لندن فروری 2007ء 4