ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 5 of 255

ہمارا خدا — Page 5

عرض حال ایڈیشن سوم یہ کتاب یعنی ” ہمارا خدا میں نے ابتداء 1925ء کے وسط میں لکھنی شروع کی تھی مگر بعض موانع کی وجہ سے اس کی تصنیف کا کام درمیان میں رک گیا اور بالآخر میں نے اسے نومبر 1927ء میں ختم کیا اور دسمبر 1927ء میں اس کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔مجھے خوشی ہے کہ ملک کے نو تعلیمیافتہ طبقہ نے جس کے لئے یہ کتاب لکھی گئی تھی اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا اور بعض ڈگمگاتے ہوئے قدموں اور بعض لرزتے ہوئے دلوں نے میری اس کتاب کے ذریعہ روحانی تسکین حاصل کی۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ وَ اللهُ الْمُوَفِّقُ الْمُسْتَعَانُ - دو اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 1946ء میں قادیان سے شائع ہوا تھا۔اس ایڈیشن میں میں نے معمولی نظر ثانی کے علاوہ تین مختصر سے بابوں کا اضافہ کیا تھا۔ایک باب جو دہریت کی ساتویں دلیل اور اس کارڈ“ کے عنوان کے ماتحت درج کتاب کیا گیا، یورپ کے مشہور فلاسفر اور سائینسدان سگمنڈ فرائیڈ کے ایک نظریہ پر مبنی ہے اور دوسرا باب ” کمیونزم یعنی اشتراکیت کے متعلق ہے جو آجکل گو یاد ہریت کی علمبر دار بنی ہوئی ہے۔مگر یہ دونوں اضافے نہایت اختصار کے ساتھ کئے گئے تھے کیونکہ اس کتاب میں اس سے زیادہ تفصیل کی گنجائش نہیں تھی۔تیسرا اضافہ ایک مختصر ” تمہ“ کی صورت میں تھا جس میں کتاب کے دوسرے حصہ کی جو ہستی باری تعالیٰ کے متعلق ” مشاہدہ والے دلائل سے تعلق رکھتا ہے ایک اُڑتی ہوئی جھلک دکھائی گئی تھی۔موجودہ ایڈیشن اس کتاب کا تیسرا ایڈیشن ہے جسے میں صیغہ تالیف و تصنیف صدر انجمن احمد یہ ربوہ کی 5