ہمارا خدا — Page 33
ہے جس کی یہ یہ صفات ہیں۔اور وہ یہ بھی کہتا ہے کہ تم تلاش اور کوشش کے ساتھ اس خدا تک پہنچ سکتے ہو۔کیا تم اس تلاش اور اس تحقیق کو ایک غیر ضروری اور لاتعلق بات قرار دو گے؟ اگر تم ایسا کرو گے تو تم یہ ثابت کر دو گے کہ تمہارے سر میں وہ جو ہر نہیں ہے جسے عقل کہتے ہیں اور تمہارے سینہ میں دل نہیں ہے پتھر ہے۔عزیز و اٹھو! اور اس خدا کی تلاش میں لگ جاؤ۔اٹھو اور اس چشمہ کی طرف بھا گو جو تمہاری زندگی کا چشمہ ہے۔اُٹھو اور اس خزانہ کی طرف بڑھو جو تمہیں دنیا و مافیہا سے غنی کر دیگا۔اگر تم نے اسے پالیا تو میں تمہیں کیا بتاؤں کہ تم نے کیا پایا ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبانِ مبارک سے سنو۔فرماتے ہیں۔تجھے سب زور و قدرت ہے خدایا اک مقصد کو し بنایا پایا ہر ہر اک عاشق نے اک ہے ہمارے دل میں سمایا وہی آرام جاں اور دل کو بھایا وہی جس کو کہیں البرايا ہوا ظاہر مجھ وہ پر بالا یا دی بحان الـــذى اخـــــى الاعــــــادي مجھے اُس یار ނ پیوند جاں ہے وہی جنت وہی دار الاماں ہے بیاں اس کا کروں طاقت کہاں ہے ہے محبت کا تو اک دریا رواں کیا احساں ترے ہیں میرے ہادی فسبحان الذي اخــى الاعــــــادي 33