ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 210 of 255

ہمارا خدا — Page 210

مذاہب باطل ہو گئے تو خدا کا عقیدہ بھی جو انسان کو مذہب سے حاصل ہوا ہے خود بخود باطل اور غلط ثابت ہو گیا۔اس دلیل کے متعلق بھی اوپر کے مضمون میں مفصل بحث گذر ما ہے ( دیکھو کتاب ہذا صفحہ 85 تا 93) اور اس اعتراض کا کافی وشافی جواب دیا جاچکا ہے اور اب اس جگہ اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔دہریت کی پانچوں دلیل اور اُس کا رڈ یا پانچویں دلیل جو دہریوں کی طرف سے پیش کی جاتی ہے یہ ہے کہ جس قانون نیچر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ایک بالا ہستی کا پیدا کردہ ہے وہ بعض صورتوں اور بعض حالات میں ایسا ظالمانہ ہے اور اس طرح اندھا دھند طریق پر چلتا ہے کہ کوئی شخص اس کا مطالعہ کر کے اس نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا کہ یہ کسی صاحب شعور نہستی کا پیدا کردہ ہے بلکہ اس کے مطالعہ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یونہی کسی اندرونی تغیر سلسلہ اسباب و علل کے نتیجہ میں یہ سب کچھ چل رہا ہے۔مثلا بعض اوقات غیر معمولی حادثات کا پیش آنا اور اُس کے نتیجہ میں بے گناہ لوگوں کا نقصان اُٹھانا یا مارا جانا۔وباؤں اور بیماریوں کا پھیلنا۔مصائب و آلام کا پیش آنا۔بعض بچوں کا اندھایا بہرہ یاکولا یا مجنون پیدا ہونا کسی شخص یا چیز کا شاہراہ ترقی پر چلتے چلتے تباہی و بربادی کی طرف مائل ہوجانا وغیرہ وغیرہ۔یہ سب باتیں جو آئے دن دُنیا میں ہوتی رہتی ہیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دُنیا کے اوپر کوئی خدا و غیرہ نہیں ہے ورنہ یہ اندھیر نگری اور یہ مصائب و آلام ہرگز نہ ہوتے۔یہ اعتراض ایک ایسا اعتراض ہے جس کا جواب اوپر کے مضمون میں نہیں آیا۔الہذا ضروری ہے کہ کسی قدر تفصیل کے ساتھ اس کا جواب لکھا جائے۔اس ایڈیشن کے صفحات 88 تا 96 (پبلشرز ) 210