ہمارا خدا — Page 146
بڑے بڑے بہادر اس جری اللہ کے سامنے آئے مگر جس طرح بھٹی میں دانے بھنتے ہوئے چھٹتے ہیں اس طرح دیکھتے دیکھتے اُڑ گئے۔آخر یہ کیوں ہوا؟ سلسلہ احمدیہ کی ابتدائی حالت کی طرف دیکھو اور پھر اس مخالفت کی طرف نگاہ کرو جو اس کے سامنے آئی اور پھر اُس کی موجودہ حالت کا مطالعہ کرو اور پھر انصاف سے کہو کہ کیا یہ خارق عادت کا میابی بغیر کسی غیبی نصرت و تائید کے ممکن تھی؟ ایک اکیلا بے سروسامان شخص خدا کا نام لے کر اُٹھتا ہے اور باوجود دنیا بھر کی شدید ترین مخالفت کے تئیں چالیس سال کے قلیل عرصہ کے اندر چارا کناف عالم میں اپنا تسلط اس طرح جما لیتا ہے کہ جیسے گویا مذہبی دُنیا میں بس اسی کی حکومت ہے۔ہندوستان میں احمدیوں کا مشن ہے۔سیلون میں احمدیوں کا مشن ہے شام میں احمدیوں کا مشن۔ں ہے۔فلسطین میں احمدیوں کا مشن ہے۔لبنان میں احمدیوں کا مشن ہے۔ایران میں احمدیوں کا مشن ہے۔انگلستان میں احمدیوں کا مشن ہے۔جرمنی میں احمدیوں کا مشن ہے۔ہالینڈ میں احمدیوں کا مشن ہے۔سوئٹزر لینڈ میں احمدیوں کا مشن ہے۔اٹلی میں احمدیوں کا مشن ہے۔سپین میں احمدیوں کا مشن ہے۔ٹرینڈاڈ میں احمدیوں کا مشن ہے۔شمالی امریکہ میں احمدیوں کا مشن ہے۔جنوبی امریکہ میں احمدیوں کا مشن ہے مشرقی افریقہ میں احمدیوں کا مشن ہے۔مغربی افریقہ میں احمدیوں کا مشن ہے۔ماریشس میں احمدیوں کا مشن ہے۔ملایا میں احمدیوں کا مشن ہے۔جاوا میں احمدیوں کا مشن ہے۔سماٹرا میں احمدیوں کا مشن ہے۔بور نیو میں احمدیوں کا مشن ہے۔اور یہ مشن سسکتے ہوئے جان توڑتے ہوئے دشمن کے حملوں سے مغلوب مشن نہیں بلکہ اپنی اپنی جگہ ایک طاقت ہیں جن کا لوہا دُنیا مانتی ہے اور اے وہ شخص جو جماعت احمد یہ کونج اب ایڈیشن سوم کے وقت جماعت احمدیہ کے تبلیغی مشنوں کی تعد اد اور بھی زیادہ ہو چکی ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں احمدی مبلغ پہنچ کر اسلام کی خدمت بجالا رہے ہیں۔منہ 146