ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 6 of 255

ہمارا خدا — Page 6

درخواست پر معمولی لفظی نظر ثانی کے بعد سپر طبع کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ اسے بیش از پیش قبولیت سے نوازے۔اسلام میں ایمان کے ارکان پانچ سمجھے جاتے ہیں۔یعنی (1) خدا کا وجود (2) نبی کا وجود۔(3) کتاب اللہ (4) ملائکۃ اللہ اور (5) بعث بعد الموت، لیکن غور سے دیکھا جائے تو دراصل پہلے دور کنوں میں ہی دین مکمل ہو جاتا ہے اور باقی ارکان گویا ان کے تابع اور انہی کے اندر شامل ہیں۔اور میرے لئے یہ بات بے حد خوشی اور فخر کا باعث ہے کہ مجھے ذات باری تعالیٰ اور حضرت سید المرسلین ﷺ کے متعلق اپنی سمجھ اور طاقت کے مطابق حقیر خدمت کا موقعہ میسر آیا ہے۔یعنی خدا کی ہستی کے متعلق مجھے ”ہمارا خدا کی تصنیف کی توفیق ملی اور آنحضرت ﷺ کے متعلق ” سيرة خاتم النبین کی تصنیف کی سعادت حاصل ہوئی۔احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بقیہ ایام زندگی میں یعنی زاں پیشتر کہ بانگ برآید فلاں نماند ایسی خدمت کی توفیق عطا کرے جو اس کی خاص رضا کے حصول کا موجب اور اس کے دین کی حقیقی ضرورت کو پورا کرنے والی ہو۔آمین یا ارحم الراحمین۔الله خاکسار مرزا بشیر احمد ربوہ یکم ستمبر 1955ء بعض کے نزدیک ارکان ایمان چھ ہیں۔جن میں وہ قضاء وقد رکو شمار کرتے ہیں۔( پبلشرز ) 6