ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 212 of 255

ہمارا خدا — Page 212

حصہ ہے کہ گرنے والی چھت کے نیچے اگر کوئی شخص آئے گا تو وہ مر جائے گا۔پس جو شخص بھی اس قانون کی زد میں آئے گا وہ یقیناً ہلاک ہو گا سوائے اس کے کہ اس قانون کے اثر کو مٹادینے والا کوئی اور قانون درمیان میں دخل انداز ہو جائے۔اسی طرح یہ بات قانون نیچر کا حصہ ہے کہ جو شخص غرقاب پانی کے اندر جاتا ہے اور وہ تیر نانہیں جانتا وہ ڈوب جائے گا۔پس جو شخص بھی تیرنا نہ جاننے والا گہرے پانی میں داخل ہوگا وہ موت سے بچ نہیں سکے گا سوائے اس کے کہ کوئی اور قانون جو اس کے اثر کو مٹا دینے کی خاصیت رکھتا ہوا سے بچالے۔اسی طرح یہ بات قانون نیچر کا حصہ ہے کہ خواہ کوئی چیز کتنی ہی ترقی یافتہ ہو اس کے رستے میں جب کوئی ضرر رساں اور نقصان دہ چیز میں حائل ہونگی اور اس کو اُن کے مقابلہ کی طاقت نہیں ہوگی تو اُس کی ترقی رک کر تنزل و انحطاط کی صورت پیدا ہو جائے گی سوائے اس کے کہ قانون نیچر ہی کے ماتحت ان موانع کے اثر کو مٹادینے والے ذرائع میسر آجائیں۔یہ سب باتیں اور اسی قسم کی لا تعداد دوسری باتیں قانون نیچر کا حصہ ہیں اور اس قانون کے ماتحت ہر چیز اپنے طبعی اثرات پیدا کر رہی ہے اور اس عظیم الشان مشین کے پہیئے ہر وقت حرکت میں ہیں اور ان کے لئے اپنے اور بیگانے کا کوئی سوال نہیں ہے بلکہ عام حالات میں (یعنی مستثنیات کو الگ رکھ کر جن کے لئے ایک الگ مستقل اُصول ہے جو خدا کی تقدیر خاص سے تعلق رکھتے ہیں اور عموماً انبیاء و اولیاء کے ذریعہ دُعاؤں کی قبولیت اور معجزات وغیرہ کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں) جو بھی اُن کے سامنے آجائے اُسے وہ اپنے مقررہ فرائض کے ماتحت اوپر کی طرف اُٹھانے یا نیچے کی طرف گھرانے۔آگے کی طرف بڑھانے یا پیچھے کی طرف ہٹانے میں مجبور ہیں۔برخلاف اس کے قانونِ شریعت کیا ہے؟ قانون شریعت وہ قانون اور وہ ضابطہ عمل ہے جو کوئی مذہب اپنے متبعین کے سامنے خدا کی طرف سے پیش کرتا ہے 212