ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page v of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page v

جنت نظیر گھر ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر امن وسکون اور محبت و پیار کا گہوارہ ہو۔جہاں نفرتوں تلخیوں اور کدورتوں کی بدبودار ہواؤں کی جگہ محبتوں اور خوشیوں کی معطر اور خوشبودار فضا ئیں ہر سو پھیلی ہوں۔ہمارے دین نے گھر کو جنت نظیر بنانے اور خوش و خرم عائلی زندگی گزارنے کے نہایت پیارے راہنما اصول بیان فرمائے ہیں۔ان اصولوں پر چل کر انسان اپنے گھر کو خوشحال صحت مند اور جنت نظیر بنا سکتا ہے۔زیر نظر کتاب میں خوش و خرم عائلی زندگی سے متعلق ایمان افروز اور روح پرور واقعات جمع کئے گئے ہیں۔آئیے ان واقعات کو اپنی زندگی کے لئے مشعل راہ بنائیں اور ان سنہری اصولوں پر چلیں تا کہ ہمارے گھر کا ہر فرد فخر سے یہ کہہ سکے کہ ہمارا گھر ہماری جنت ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو عائلی زندگی سے متعلق مثالی نمونہ بنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)