ہمارا گھر ہماری جنت — Page iv
عرض ناشر خوش و خرم عائلی زندگی گزارنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسے رہنما اصول قرآن مجید کے مکمل ضابطہ حیات کی صورت میں دئے ہیں کہ جن پر عمل کر کے انسان عائلی اور معاشرتی زندگی کو جنت نظیر بنا سکتا ہے اور اسکا عملی نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک و پاکیزہ حیات کی صورت میں ہمارے سامنے ہے اس کی مثالیں صحابہ کرام اور اس زمانہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپکے خلفاء کرام کی زندگیوں میں نظر آتی ہیں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے اپنے اس کتابچہ میں اسکی چیدہ چیدہ بعض مثالیں تحریر کی ہیں جسے پہلی بار مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے شائع کیا ہے۔نظارت نشر و اشاعت قادیان انڈیا اسی کتابچہ کو بعض درستیوں کے ساتھ پہلی بار سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور اسکی اشاعت کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے افراد کو جزائے خیر عطا فرمائے۔اور ہم سب کو عائلی زندگی کا مثالی نمونہ بنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ناظر نشر و اشاعت قادیان