ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 48 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 48

حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بے غرض بھر پور تعاون حضرت سیدہ امته السبوح بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر فرماتی ہیں:۔حضور انور کی زندگی خلافت سے پہلے بھی خدمت دین کے لئے وقف تھی اور آپ کے شب و روز بھر پور دینی مصروفیات میں گزرتے۔لیکن آپ اپنے دفتری معمولات کے ساتھ ساتھ گھر کے امور میں بھی دلچسپی لیتے اور بھر پور تعاون فرماتے۔1977ء میں نصرت جہاں سکیم کے تحت بطور پرنسپل احمد یہ سیکنڈری سکول تقرری ہوئی۔جب ہم گھانا گئے اس وقت گھانا شدید Economic Crisis(اقتصادی بحران ) میں سے گزر رہا تھا۔ملکی حالات بے حد خراب تھے۔سب سے پہلی چیز جس نے حضور کے لئے میرے دل میں قدر پیدا کی کہ وہ کسی معاملہ میں بھی حضور نے کبھی Selfishness( خود غرضی نہیں دکھائی۔ہمیشہ ہی باوجود اپنی دینی مصروفیات کے میرا اور بچوں کا اپنی طاقت کے مطابق خیال رکھا۔بے تکلف زندگی میں بعض گھروں میں جب دیکھتی تھی کہ مردوں کے لئے ان کا حسب پسند الگ سالن اور گرم پھل کا بنتا اور خاص اہتمام ہوتا اور بیوی بچے بعد میں بچا ہوا کھانا کھاتے۔جبکہ حضور انور کی طرف سے کبھی بھی اس قسم کا کوئی اظہار نہ ہوا اور نہ ہی ایسی خواہش یا مطالبہ۔تو ایک طرف تو حضور کے لئے میرے دل میں قدر و منزلت میں اضافہ ہوتا تو دوسری طرف مجھے بڑی حیرت اس بات پر ہوتی کہ زندگی وقف تو مرد نے کی ہے مگر خود تو گھریلو زندگی میں قربانی نہیں کرتے بلکہ الٹا بیوی بچوں سے 48