ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 13 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 13

علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ بہت خوش قسمت ہیں وہ میاں بیوی جو ایک دوسرے کو نماز اور عبادت کے لئے بیدار کرتے ہوں اور اگر ایک نہ جاگے تو دوسرا اس پر پانی کے چھینٹے پھینک کر اسے جگائے۔(ابن ماجه اقامة الصلوة) اپنے اہل خانہ کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی سلوک تھا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں که حضور رات کو نماز تہجد کی ادائیگی کے لئے اٹھتے اور عبادت کرتے تھے جب طلوع فجر میں تھوڑا سا وقت باقی رہ جاتا تو مجھے بھی جگاتے اور فرماتے تم بھی دو رکعت ادا کر لو۔(بخاری کتاب الصلوة خلف القائم) ✰✰✰ 13