ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 12 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 12

ابوبکر کہنے لگے دیکھو بھئی تم نے اپنی لڑائی میں مجھے شریک کیا تھا اب خوشی میں بھی شریک کرلو۔(ابو داؤد کتاب الادب باب ما جاء فى المزاح) مردوں کے معاملات میں عورتوں کی مداخلت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت حفصہ بنت عمر" کچھ تیز طبیعت تھیں۔ایک دفعہ حضرت عمر کی بیوی نے ان کو کوئی مشورہ دینا چاہا تو آپ سخت خفا ہوئے کہ مردوں کے معاملات میں عورتوں کی مداخلت کے کیا معنی؟ تب آپ کی بیوی کہنے لگیں کہ آپ کی اپنی بیٹی حفصہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے بولتی ہے اور ان کو جواب دیتی ہے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارا سارا دن ان سے ناراض رہتے ہیں۔حضرت عمر فورا اپنی بیٹی کے گھر پہنچے اور ان سے پوچھا کہ کیا یہ درست ہے کہ تمہارے آگے سے بولنے کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض دفعہ سارا دن ناراض رہتے ہیں۔انہوں نے عرض کیا کہ ہاں بعض دفعہ ایسا ہو جاتا ہے۔آپ نے فرمایا یا درکھو عائشہ رضی اللہ عنہا کی ریس کرتے ہوئے تم کسی دن اپنا نقصان نہ کر لینا۔پھر یہی نصیحت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی حضرت ام سلمہ کو بھی کرنے گئے۔وہ بھی حضرت عمرؓ کی رشتہ دار تھیں۔فرمانے لگیں۔اے عمر اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھریلو معاملات میں بھی تم مداخلت کرنے لگے۔کیا اس کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافی نہیں ہیں؟ حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں خاموش ہو کر واپس لوٹا۔یہ واقعہ جب آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم کو نا یا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوب محظوظ ہوئے۔ایک دوسرے کو نیکی کی تحریک کرنا (بخاری کتاب التفسير) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں قیام عبادت کی طرف ہمیشہ توجہ رہی۔آپ صلی اللہ 12