ہمارا گھر ہماری جنت — Page vi
پیش لفظ اگر ہم اپنے ماحول میں اردگرد بسنے والے گھروں کا جائزہ لیں تو ہمیں نظر آئے گا کہ جن گھروں میں میاں بیوی ایک دوسرے کے حقوق و فرائض ادا کرنے والے ہیں ان گھروں میں پیار اور محبت کی فضاء قائم ہے۔ان کے مکین سکون والی مطمئن زندگی بسر کر رہے ہیں اور ایک ” جنت نظیر گھر کا نمونہ پیش کر رہے ہیں۔اس کے برعکس جن گھروں میں میاں بیوی ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے والے نہیں ہیں۔وہ گھر تلخیوں ، کدورتوں، اور نفرتوں کی آماجگاہ بن جاتے ہیں۔زیر نظر کتاب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ، صحابہ کرام اور خلفاء سلسلہ کے عائلی زندگی سے متعلق 40 سے زائد قابل تقلید واقعات کو جمع کیا گیا ہے۔یہ واقعات مثالی عائلی زندگی کے لیے مشعل راہ ہیں۔آئیے ! ان واقعات کو پڑھیں اور اپنے گھروں کو جنت نظیر بنائیں۔یہ کتاب مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے ترتیب دی ہے خدا تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ( آمین )۔یہ اس کتاب کی پہلی اشاعت ہے۔خاکسار اس کتاب کی تیاری کے سلسلہ میں جملہ معاونین کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء