ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 43 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 43

حمیدہ کا تذکرہ نہایت شاندار الفاظ میں فرمایا:۔”بغیر بات کئے ساری ذمہ داریاں جو میرے نفس کی تھیں وہ آپ سنبھال لیں ، اس حد تک کہ وٹامنز خود نکال کر دیتی تھیں۔کبھی میں خود نکالنے کی کوشش کروں تو ناراض ہو جاتیں کہ یہ میرا کام ہے کیوں آپ نے کیا ؟ مطلب یہ تھا کہ یہ دو منٹ بھی خود اس کام پر کیوں خرچ کئے جو دوسرے اہم جماعتی کام ہیں ان پر خرچ کریں۔مجھے ہر قسم کے ذاتی فکروں سے آزاد کر کے سارے اوقات کو احباب کی فکروں میں لگانے کے لئے موقع میسر کر دیا۔قابل رشک سلوک حضرت سیدہ طاہرہ صدیقہ ناصر صاحبہ فرماتی ہیں کہ :۔(ماہنامہ مصباح جون، جولائی 2008 صفحہ 59) حضور کے ساتھ میرا تعلق بیوی کی حیثیت سے اگر چہ بظاہر صرف دو ماہ کے قلیل عرصہ تک رہا لیکن یہ تعلق اس قدر گہرا، اس قدر مضبوط ، اس قدر پیار سے بھر پور اور اتنا بے تکلف تھا کہ بیسیوں سال پرانے رشتے بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔۔۔۔حضور کا حسن سلوک اپنے اہل خانہ کے ساتھ قابل رشک حد تک خوبصورت تھا۔مجھے وہ الفاظ نہیں ملتے جن سے اس کا نقشہ کھینچ سکوں۔بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ چاروں طرف پیار ہی پیار تھا۔شفقت ہی شفقت تھی اور اس کے سوا کچھ بھی نہ تھا۔اتنا گہرا اور شدید پیار اور اتنی شفقت کہ عام انسان تو اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتا۔بسا اوقات میں خود حیران رہ جاتی تھی۔آپ مزید فرماتی ہیں:۔میری تربیت کا ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میں بھی خیال رہتا۔لیکن ہر بات اتنے پیار اور نرم انداز سے کہتے کہ مجھے برا محسوس نہ ہوتا۔جذبات کا خیال بڑی باریکی سے رکھتے۔بعض اوقات میں نے وہ بات محسوس نہیں بھی کی ہوتی تھی لیکن حضور کو اس کا احساس ہوتا کہ شاید اس نے محسوس کیا ہو اور 43