ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 40 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 40

ذمہ داریوں کے آپ ہر وقت ہر موقع پر شریک ہوئے اور ان کی اس قدر خوبصورت طریق سے دلداریاں کیں کہ اس کی مثال ملنی مشکل ہے۔۔۔۔اخراجات دینے کے لحاظ سے بھی آپ نے ایسا انصاف قائم رکھا کہ اس میں کسی کی رعایت نہ رکھی سب کے ساتھ ایک سا برتاؤ اور ایک سا سلوک کیا۔سیر و تفریح کروانا آپ سیر و تفریح کو پسند فرماتے ہیں۔نہ صرف اپنے لئے بلکہ اس میں کافی خوشی محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی ازواج آپ کی سیر و تفریح میں حصہ لیں۔بوٹنگ ، شوٹنگ اور رائڈنگ کے لئے ہمیں اپنے ساتھ لے جا کر سکھاتے۔قادیان میں راجپورہ وغیرہ میں ساتھ لے جا کر خود شکار کرتے اور ہمیں سکھاتے۔سندھ کے سفر میں رائڈنگ سکھاتے۔پکنک کا انتظام کرتے۔ان تمام مشاغل میں پردے کا اہتمام اور احترام وہی ہوتا جو ہونا چاہیے۔بیوی کی ادنیٰ سے ادنیٰ خواہش کو بھی کبھی رد نہیں کرتے۔ہمیشہ اسکی جائز خوشی اور خواہش کو پورا کرنے میں انتہائی خوشی محسوس کی۔ایک دفعہ میں نے بے ساختگی میں کہیں کہ دیا کہ جب سے قادیان آئی ہوں میں نے برف نہیں دیکھی۔برف گرتے دیکھنے کو دل چاہتا ہے۔میں نے یہ بات سرسری کی۔لیکن آپ نے اپنے دل میں اس بات کو رکھ لیا۔جو نہی سردیوں میں برف باری کا موسم آیا۔آپ ہمیں ڈلہوزی لے گئے اور جا کر برف دکھائی۔سسرالی عزیزوں سے سلوک آپ نہ صرف بیویوں کا خیال رکھتے ہیں۔بلکہ ہر بیوی کے عزیزوں کا خیال بھی ، اسی محبت، اسی خلوص ، اسی قربانی سے کرتے ہیں کہ اس کے متعلق اگر وضاحت کی جائے تو اس کے 40