ہمارا گھر ہماری جنت — Page 36
حضرت خلیفہ المسح الاول ایک حسین طرز عمل (رضی اللہ عنہ ) حضرت خلیفہ امسیح الا قول فرماتے ہیں:۔میں نے جب سے شادیاں کی ہیں آج تک اپنی کسی بیوی کا کوئی صندوق کبھی ایک مرتبہ بھی کھول کر نہیں دیکھا۔نعمتوں کی قدر (مرقاة الیقین صفحہ 210) آپ مزید فرماتے ہیں:۔میرے بہت سے لڑکے مرے۔جب کوئی لڑکا مرتا تو میں یہی سمجھتا کہ اس میں کوئی نقص ہوگا۔خدا تعالیٰ اس سے بہتر بدلہ دے گا۔خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے مایوس ہونا تو کافروں کا کام ہے۔خدا تعالیٰ کی نعمتوں کی جب قدر نہیں کی جاتی تو وہ نعمتیں چھن جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی نعمتیں جاتی ہی نہیں مگر ناشکری سے۔جب نعمت چلی جائے تو آدمی مایوس نہ ہو۔میرے بچے جب مرے تو میرے دل میں یہی ڈالا گیا کہ اگر تم مرتے تب بھی یہ تم سے جدا ہو جاتے۔36 (مرقاة اليقين صفحہ 211)