ہمارا گھر ہماری جنت — Page 30
واقعات صحابہ رضوان اللہ علیہم صحابہ کرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام دور آخرین میں وہ جماعت ہیں جنہوں نے مسیح پاک علیہ السلام کی صحبت طیبہ سے براہ راست فیض حاصل کیا۔یہ جماعت بھی اپنے آقا کے رنگ میں رنگین نظر آتی ہے۔چنانچہ اس کی چند جھلکیاں ان کی عائلی زندگی سے پیش ہیں:۔حسن سلوک حیات شریف میں حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی سیرت طیبہ کے تذکرہ میں تحریر ہے کہ:۔مکرم نیک محمد خان صاحب فرماتے ہیں کہ جنگ عظیم کے بعد انفلوائنزا پھیلا تو آپ بھی بیمار ہو گئے اور بوزینب صاحبہ (اہلیہ حضرت صاحبزادہ صاحب) بھی۔مجھے پتہ چلا میں گیا تو برآمدہ کے ساتھ مجھے ڈیرہ لگانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ بو صاحبہ کی دوائی کا جب وقت ہو تو مجھے آہستہ آہستہ اٹھا دیا کرو۔میں اٹھ کر ان کو دوائی پلا دیا کروں گا۔بیمار دوائی سے کچھ بچتا ہی ہے۔خان صاحب کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا آپ نہایت شفقت ادب اور محبت سے دوائی پلاتے۔میں نے بُو صاحبہ سے آپ کے حسن سلوک کا تذکرہ کیا تو فرمانے لگے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔خَيْرُ كُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ۔باوفا بیوی کے اوصاف حیات شریف ( غیر مطبوعہ ) صفحه 205) حضرت میر ناصر نواب صاحب کی بیوی کا نام سیدہ بیگم تھا۔حضرت میر صاحب نے اپنی بیوی کی وہ تمام صفات گنوائی ہیں جو ایک باوفا عورت میں ہونی چاہئیں۔آپ فرماتے ہیں:۔اس بابرکت بیوی نے جس سے میرا پالا پڑا تھا۔مجھے بہت ہی آرام دیا اور نہایت ہی وفا 30