ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 29 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 29

میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ بہت لوگ اور پھر غیر لوگ ادھر ادھر پھرتے ہیں آپ حضرت صاحب سے عرض کریں کہ بیوی صاحبہ کو کہیں الگ بٹھا دیا جائے۔مولوی صاحب فرماتے تھے کہ میں نے کہا میں نہیں کہتا آپ کہہ کر دیکھ لیں۔ناچار مولوی عبد الکریم صاحب خود حضرت صاحب کے پاس گئے اور کہا کہ حضور لوگ بہت ہیں بیوی صاحبہ کو الگ ایک جگہ بٹھا دیں۔حضرت صاحب نے فرمایا جاؤ جی میں ایسے پردہ کا قائل نہیں ہوں۔خدا تعالیٰ کی خاطر ناراضگی (سيرة المهدی جلد اوّل صفحہ 56) حضرت عبد الرحیم درد صاحب ایم۔اے نے ایک دفعہ مرزا سلطان احمد صاحب سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی حالات و واقعات کے متعلق دریافت کرتے ہوئے پوچھا کیا حضرت صاحب کبھی کسی پر ناراض بھی ہوتے تھے؟ مرزا صاحب نے جواب دیا کہ ان کی ناراضگی بھی صرف دینی معاملات میں ہوتی تھی۔(سیرۃ المہدی حصہ اوّل ، جلد اول صفحہ 200) ☆☆☆ 29 29