ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 26 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 26

گھر کے ہر کونے میں روشنی رہنے لگی سیرت حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم میں تحریر ہے کہ:۔حضرت اماں جان خود اپنا ایک واقعہ سنایا کرتی تھیں کہ جب وہ نئی نئی قادیان آئیں تو انہیں روشنی میں سونے کی عادت تھی۔جب آپ سو جاتیں تو حضور روشنی بجھا دیتے۔پھر آپ کی آنکھ کھلتی تو آپ اندھیرا دیکھ کر گھبرا اٹھتیں اور حضرت صاحب دوبارہ روشنی کر دیتے۔آخر حضور کو ہی روشنی میں سونے کی عادت پڑ گئی۔پھر تو یوں ہوا کہ گھر کے ہر کونے میں روشنی رہنے لگی ، سیڑھیاں کیا غسل خانہ کیا، کمرہ کیا، صحن کیا، سب جگہ روشنی کی جاتی اور اس کے لئے ایک خاص خادم رکھا گیا۔کبھی کبھار حضرت اماں جان محبت سے حضور کو یاد دلایا کرتیں کہ:۔آپ کو وہ وقت یاد ہے جب آپ روشنی میں سونہ سکتے تھے اور اب گھر کے کونے کونے میں روشنی نہ ہو تو آپ کو نیند نہیں آتی۔حضرت صاحب یہ بات سن کر ہمیشہ خوشی سے مسکرا اٹھتے۔( سیرت حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صفحہ 7 تا 8) ہمارے احباب کو ایسا نہ ہونا چاہیے ایک دفعہ منشی عبد الحق صاحب لاہوری پنشنر نے (جو پہلے آپ علیہ السلام سے بڑی محبت عبدالحق اور حسن ظن رکھتے تھے ،مگر بعد میں الگ ہو گئے ) آپ (حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) سے آپ کی بیماری کی تکلیف پوچھی اور پھر کہا۔آپ کا کام نازک ہے اور آپ کے سر پر بھاری بوجھ ہے۔آپ کو چاہیے کہ جسم کی صحت کی رعایت کا خیال رکھا کریں اور ایک خاص مقوی غذ الا زما آپ کیلئے ہر روز تیار ہونی چاہیے۔اس پر حضرت اقدس نے فرمایا: ”ہاں یہ بات تو درست ہے 26