ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 27 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 27

اور ہم نے کبھی کبھی کہا بھی ہے، مگر عورتیں کچھ اپنے ہی دھندوں میں مصروف رہتی ہیں کہ اور باتوں کو چنداں پروا نہیں کرتیں۔اس پر منشی عبد الحق صاحب نے کہا کہ ”اجی حضرت آپ ڈانٹ ڈپٹ کر نہیں کہتے اور رعب پیدا نہیں کرتے۔میرا یہ خیال ہے کہ میں کھانے پینے کے لئے خاص اہتمام کیا کرتا ہوں اور ناممکن ہے کہ میرا حکم مل جائے اور میرے کھانے کے اہتمام میں سر موفرق آجائے ورنہ ہم دوسری طرح خبر لیں گے۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے خیال کیا کہ یہ بات میرے محبوب آقا کے حق میں مفید ہے،اس لئے بغیر سوچے سمجھے اس کی تائید کر دی۔حضرت اقدس نے حضرت مولانا کی طرف دیکھا اور تبسم سے فرمایا : ”ہمارے دوستوں کو تو ایسے اخلاق سے پرہیز کرنا چاہیے۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب بڑے ذکی الحس تھے وہ فرماتے ہیں: ”بس 66 خدا ہی جانتا ہے کہ میں اس مجمع میں کس قدر شرمندہ ہوا اور مجھے سخت افسوس ہوا۔“ ) سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اوّل صفحہ 60 تا62) ایک دفعہ ایک دوست کی درشت مزاجی اور بد زبانی کا ذکر ہوا اور شکایت ہوئی کہ وہ اپنی بیوی سے سختی سے پیش آتا ہے۔حضور اس بات سے بہت کبیدہ خاطر ہوئے اور فرمایا :۔”ہمارے احباب کو ایسا نہ ہونا چاہیے“ حضور بہت دیر تک معاشرت نسواں کے بارہ میں گفتگو فرماتے رہے اور آخر پر فرمایا:۔” میرا یہ حال ہے کہ ایک دفعہ میں نے اپنی بیوی پر آوازہ کسا تھا اور میں محسوس کرتا تھا کہ وہ بانگ بلند دل کے رنج سے ملی ہوئی ہے اور بائیں ہمہ کوئی دل آزار اور درشت کلمہ منہ سے نہیں نکالا تھا۔اس کے بعد میں بہت دیر تک استغفار کرتا رہا اور بڑے خشوع اور خضوع کے ساتھ نفلیں پڑھیں اور کچھ صدقہ بھی دیا کہ یہ درشتی زوجہ پر کسی پنہانی معصیت الہی کا نتیجہ ہے“۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 307) 27