ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 22 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 22

جو عام دیکھنے میں نہیں آتی۔ایک بار جب حضرت اماں جان نماز پڑھنے لگیں تو نیت باندھنے سے پہلے آپ نے حضرت اقدس سے کہا کہ :۔اُٹھالے میں ہمیشہ یہ دعا کرتی ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے آپ کا غم نہ دکھائے اور مجھے آپ سے پہلے یہ سن کر حضور نے فرمایا: جاؤں۔“ ”اور میں ہمیشہ یہ دعا کرتا ہوں کہ تم میرے بعد زندہ رہو اور میں تم کو سلامت چھوڑ کر اور ایسا ہی ہوا حضرت اماں جان سے چوالیس سال پہلے آپ کی وفات ہو گئی۔(سیرت حضرت اماں جان ، شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان صفحہ 8-9) ایک نیک بخت عورت کے تاثرات ہیں:۔حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہندوستان میں ایک نامی گرامی سجادہ نشین ہیں۔لاکھ سے زیادہ ان کے مرید ہیں اور خدا کے قرب کا انہیں دعویٰ بھی بڑا ہے۔ان کے بہت ہی قریب متعلقین سے ایک نیک بخت عورت کو کچھ مدت سے ہمارے حضرت کے اندرون خانہ میں رہنے کا شرف حاصل ہے۔وہ حضرت اقدس کے گھر میں فرشتوں کی طرح رہنا ، نہ کسی سے نوک ٹوک ، نہ چھیڑ چھاڑ ، جو کچھ کہا گیا اس طرح مانتے ہیں جیسے ایک واجب الاطاعت مطاع کے امر سے انحراف نہیں کیا جاتا۔ان باتوں کو دیکھ کر وہ حیران ہو جاتیں اور بار ہا تعجب سے کہہ چکی ہیں کہ ہمارے حضرت شاہ صاحب کا حال تو سراسر اس کے خلاف ہے۔وہ جب باہر سے زنانہ میں آتے ہیں۔ایک ہنگامہ رستخیز 22