ہمارا گھر ہماری جنت — Page 21
واقعات حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سیرت کا آئینہ اور عکس ہیں اور آپ کے حالات و واقعات میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی کامل اتباع نظر آتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین پر جو احسان فرمایا ہے اس کی تجدید عملی اور علمی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہوئی ہے۔اس بات کا اندازہ مندرجہ ذیل واقعات سے بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ایک گواہی محترمہ صاحبزادی امتہ الشکور صاحبہ تحریر فرماتی ہیں:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کو جتنے لوگوں نے بھی قریب سے دیکھا مثلاً حضرت اماں جان کے دونوں بھائی ، آپ کی اولاد، بہوئیں اور خادمائیں وغیرہ سب کا یہ کہنا ہے کہ دونوں عام میاں بیوی کی طرح نہ تھے۔آپ دونوں میں کبھی آپس میں جھگڑا نہ ہوتا۔کسی بات پر لڑائی نہ ہوتی۔اُدھر حضور حضرت اماں جان کی ہر بات مانتے اور پیار اور احسان کا سلوک کرتے تو ادھر حضرت اماں جان بھی حضور کی چھوٹی سے چھوٹی پسند نا پسند کا خیال رکھتیں۔کھانا بھی اکثر خود پکاتیں یا پھر سامنے بیٹھ کر اپنی نگرانی میں پکواتیں۔آپ کے دوسرے کاموں میں بھی اس طرح آپ کا ہاتھ بٹاتیں جیسے کوئی دوست اپنے دوست کا کام کر رہا ہے۔حضور حضرت اماں جان کو تم کہہ کر بلاتے اور اردو زبان جو کہ اماں جان کی زبان تھی اس میں بات کرتے۔کبھی کبھی پنجابی بھی بول لیا کرتے۔حضرت اماں جان بھی آپ کو عزت سے حضور یا حضرت صاحب کہ کر بلایا کرتیں۔غرض یہ جوڑا بے مثال تھا اور آپس کی محبت ایسی تھی 21