ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 20 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 20

کرنے لگی۔حضرت فاطمہ بنت قیس کے بطن سے حضرت اسامہ کے تین بچے زید، جبیر اور عائشہ پیدا ہوئے ان کو کہا جاتا تھا بنو الحب یعنی محبت کی اولاد۔(سنن أبی داؤد جلد 2 صفحہ 416 تا 417 باب فى نفقة المبتوتة) خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو نا پسند کرو لیکن خدا تعالیٰ اس میں تمہارے لئے بھلائی رکھ دے۔یہ منظر ہمیں اس واقعہ میں نظر آتا ہے کہ بظاہر نا پسند کی شادی اتنی با برکت ثابت ہوتی ہے کہ اس کے نتیجہ میں ہونے والی اولا د محبت کی اولاد کہلاتی ہے۔☆☆☆ 20 20