ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 11 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 11

اللہ علیہ وسلم نے بڑے پیار سے اپنا دست شفقت میرے سر پر رکھ دیا اور فرمانے لگے۔اے لڑکی ! اے حسی کی بیٹی ذرا احتیاط ، ذرا اپنا خیال رکھو۔پھر رات کو جب ایک جگہ پڑاؤ کیا تو وہاں میرے ساتھ بہت بہت محبت بھری باتیں کیں۔فرمانے لگے دیکھو تمہارا باپ میرے خلاف تمام عرب کو کھینچ لایا تھا اور ہم پر حملہ کرنے میں پہل اس نے کی تھی اور یہ سلوک ہم سے روا رکھا تھا جس کی بناء پر مجبورا تیری قوم کے ساتھ ہمیں یہ سب کچھ کرنا پڑا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔مگر تم خود جانتی ہو کہ یہ سب کچھ ہمیں مجبورا اور جوابا کرنا پڑا ہے۔حضرت صفیہ فرماتی ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میرے دل میں ایسی رچ بس چکی تھی کہ دنیا میں آپ سے بڑھ کر مجھے کوئی پیارا نہ رہا۔(مجمع الزوائد جلد 9 صفحہ 15) کمال عفو ایک دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا گھر میں آنحضرت صیا تھا یہ تم سے کچھ تیز تیز بول رہی تھیں کہ اوپر سے ان کے ابا جان حضرت ابوبکر تشریف لائے۔یہ حالت دیکھ کر ان سے رہا نہ گیا اور اپنی بیٹی کو مارنے کے لئے آگے بڑھے کہ خدا کے رسول کے آگے اس طرح بولتی ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دیکھتے ہی باپ اور بیٹی کے درمیان حائل ہو گئے اور حضرت ابوبکر کی متوقع سزا سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بچا لیا۔جب حضرت ابوبکر چلے گئے تو رسول کریم ملایم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ازراہ تفنن فرمانے لگے۔دیکھا آج ہم نے تمہیں تمہارے ابا سے کیسے بچایا ؟ کچھ دنوں کے بعد حضرت ابوبکر دوبارہ تشریف لائے تو آنحضرت مسلا السلام کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہنسی خوشی باتیں کر رہی تھیں۔حضرت 11