ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 9 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 9

بیویوں میں عدل آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بیویوں میں عدل قائم رکھتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ جنگوں میں جاتے ہوئے بیویوں میں سے کسی کو ساتھ لے جانے کے لئے قرعہ اندازی فرماتے تھے اور جس کا قرعہ نکلتا اس کو ہمراہ لے جاتے تھے۔(بخاری کتاب الجھاد) گڑیوں سے کھیلنا حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں :۔میں اپنی شادی کے بعد بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں گڑیاں کھیلا کرتی تھی۔میری کچھ سہیلیاں میرے ساتھ کھیلنے آتی تھیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لاتے تو وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رعب سے بھاگ جاتیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم میری خاطر ان کو اکٹھا کر کے واپس گھر لے آتے اور وہ میرے ساتھ کھیلتی رہتیں۔کہانیاں سنانا (بخاری کتاب الادب باب الانبساط الى الناس) آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کو کہانیاں بھی سنایا کرتے تھے۔ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو تیرہ عورتوں کی کہانی بھی سنائی ، جنہوں نے ایک دوسرے کو اپنے خاوندوں کے کچے چٹھے خوب کھول کر سنائے ، مگر ایک عورت ام زرعہ جسے کہانی کے مطابق اس کے خاوند ابوزرعہ نے بعد میں طلاق دے کر اور شادی کر لی تھی۔اس نے اپنے خاوند کی جی بھر کر تعریف کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میری اور عائشہ رضی اللہ عنہا کی مثال ابو زرعہ کی سی ہے۔تم میری ام زرعہ ہو اور میں تمہارا ابو زرعہ ہوں۔مگر فرق یہ ہے 9