ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 118 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 118

ہمارا آقا ع 118 پورا علاقہ خاصا جہنم ہے۔لیکن اس کے بالمقابل بنی نضیر اور بنی قریظہ کی آبادیاں نہایت سرسبز و شاداب ہیں ، آب و ہوا بھی اچھی ہے۔پانی بھی مل جاتا ہے اور مویشی کے لئے چارہ بھی دستیاب ہو جاتا ہے۔پس کیا وجہ ہے کہ وہ تو آرام سے رہیں اور ہم مصیبت نہیں۔ہرگز وہ لوگ کسی بات میں ہم سے بہتر نہیں ہیں۔لہذا ان زمینوں پر اُن کا کیا حق ہے؟ انہیں فوراً کہلا کر بھیجا جائے کہ یا تو اپنی تمام زمینیں ہمارے حوالے کردو ورنہ تمہارے چالیس لڑکے جو ہمارے ہاں آئے ہوئے ہیں سب کو پکڑ کر مار ڈالا جائے گا۔جب یہ انوکھا پیغام بنی قریضہ اور بنی نضیر کے پاس پہنچا تو وہ ہنگا بنگا رہ گئے کہ یہ کیا ہو گیا۔بچوں کی سلامتی کی خاطر انہوں نے اس بات کا ارادہ کر لیا کہ وطن چھوڑ کر کہیں نکل جائیں اور اپنی جائیدادیں بنی بیاضہ کے سپرد کر کے جہاں سینگ سما ئیں چلے جائیں۔وہ جلا وطنی کی تیاریاں کر ہی رہے تھے کہ ایک شخص کعب بن اسد نے انہیں یہ پٹی پڑھائی کہ بچوں کا کیا ہے پھر بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔مگر گیا ملک پھر ہاتھ نہیں آسکتا۔اس لئے بچوں کو قتل ہو جانے دو مگر ملک نہ چھوڑو۔