ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 108 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 108

ہمارا آقا ع 108 ڈھونڈ کر لاؤں ؟ تجھے سعد کس نے بنایا ؟ تو تو بر امنحوس ہے 66 یہ کہا اور بڑی نفرت کے ساتھ بُت کے چہرہ پر زور سے ایک پتھر دے مارا جس سے اُس کی ناک ٹوٹ گئی۔جہاں یہ بات تھی کہ عرب اپنے خداؤں پر ناراض ہو لیتے تھے۔وہاں اُن کو اپنے ان بے جان معبودوں سے عقیدت اور محبت بھی بہت تھی۔روز مرہ دیکھتے کہ کتنا آیا اور ٹانگ اٹھا کر بٹ کے او پر موت گیا۔مگر اس سے اُن کی خوش اعتقادی میں ذرا فرق نہ آتا تھا۔بارہا ایسا ہوا کہ کسی نے کچھ کھانا بطور نذر لا کر بُت کے آگے رکھا۔ابھی وہ اپنی جگہ سے بٹا بھی نہیں تھا کہ کوئی کتا موقع پر پہنچ گیا۔مال نقیمت کو اطمینان کے ساتھ کھٹ کیا اور دُم ہلاتا ہوا چل دیا۔وہ شخص کھڑا دیکھتا رہا مگر اُس کی عقیدت اپنے خدا سے کم نہیں ہوئی۔عمرو بن جموع ایک شخص تھا۔اُس نے لکڑی کا ایک ہٹ اپنے گھر میں بنارکھا تھا۔تاکہ ضرورت کے وقت کہیں با ہر نہ جانا پڑے اور گھر ہی میں پوجا پاٹ سے فراغت ہو جایا کرے۔اُس کے پڑوس میں دو آدمی معاذ بن جبل اور معاذ بن عمرہ رہا کرتے تھے۔جب عمرو کہیں باہر جاتا۔وہ دونوں چھپ کر آتے اور بت کو اُٹھا کر سنڈ اس میں پھینک دیتے۔عمرو بن جموع آتا ، بت کی توہین کرنے والے کو بُرا بھلا کہتا ، پھر کمال خلوص کے