ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 96 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 96

ہمارا آقا 96 کیسی اور صورت کے کیا معنی؟ ہماری تو عقل کچھ کام نہیں کرتی ، آپ ہی بتلائیں کہ کیا شکل ہوسکتی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا : ” میرے خیال میں ایک بات آئی ہے۔بشر طیکہ آپ کو بھی منظور ہو۔وہ یہ کہ اس معاملہ کے متعلق خود زید سے پوچھ لیا جائے۔اگر وہ آپ کے ہمراہ جانا چاہے تو بے شک چلا جائے۔میں ہر گز اُس کے بدلہ میں کوئی رقم آپ سے نہیں لوں گا۔آپ کو اپنا بچہ مبارک رہے لیکن اگر وہ آپ کے ساتھ جانے کی بجائے میرے پاس رہنے کو پسند کرے تو پھر آپ سے التجا کروں گا کہ اگر آپ چاہیں تو اُسے چھوڑ جائیں۔اور اس بات سے بالکل مطمئن رہیں کہ آپ کے لڑکے کو جب تک میں زندہ ہوں یہاں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔لیکن اگر آپ کو یہ بات منظور نہ ہو تو پھر میں جبر کرنا ہر گز نہیں چاہتا ، آپ شوق کے ساتھ بچے کو اپنے ساتھ لے جائیں۔“ دنیا میں ایسا کونسا غلام ہو گا جس کی آرزو یہ نہ ہو کہ اُسے آزادی مل جائے ؟ اور زمین پر ایسا کونسا بیٹا ہوگا جو ماں باپ کے پاس رہنے کی نسبت غیر آدمی کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے۔کیونکہ ظاہر ہے جو آرام اور عیش اولا د کو ماں باپ کے ہاں حاصل ہوتا ہے۔وہ کہیں اور ہرگز نہیں مل سکتا اور جتنی محبت والفت بیٹے سے والدین کر سکتے ہیں اتنی اور