ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 3 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 3

ہمارا آقا ع اور ہم دونوں کو پھاڑ کھائے گا۔“ 3 مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نہ تو پیچھے مڑ کر دیکھا اور نہ بات کا جواب دیا۔مایوس ہو کر شہزادی نے پکار کر کہا: " اچھا اگر جاتے ہو تو جاؤ مگر اتنا تو بتاتے جاؤ کیا تم ہمیں یہاں خدا کے حکم سے چھوڑے جار ہے ہو یا کسی منظمی کی وجہ سے؟“ اب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پیچھے مڑ کر دیکھا۔اُن کی آنکھیں آنسوؤں سے ڈبڈبا رہی تھیں اور آواز هدت غم سے بیٹھ گئی تھی۔بول تو نہ سکے ،مگر اشارے سے کہا: ”ہاں !“ اس پر شہزادی بولی :۔” پھر خدا ہمیں ضائع نہیں کرے گا۔جاؤ شوق سے جاؤ ! ہاجرہ تھا۔یہی شہزادی میرے آقا علیہ السلام ) کی جدہ ماجدہ تھی ، جن کا نام