ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 77 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 77

ہمارا آقا ع 77 مگر آپ مے نے اب تک اپنی شادی بھی نہیں کرائی۔شادی کے متعلق آپ کا کیا ارادہ ہے؟ نوجوان نے جواب دیا :۔بات یہ ہے کہ میں غریب آدمی ہوں اور میری آمدنی قلیل ہے۔ظاہر ہے کہ اس حالت میں کون مجھے اپنی بیٹی دے گا ؟ اور پھر یہ بھی ہے کہ اگر میں نکاح کرلوں تو بیوی کے اخراجات کہاں سے پورے کروں ؟ جبکہ میرے اکیلے کا خرچ مشکل سے پورا ہوتا ہے۔نفیسہ نے کہا :۔واہ ! یہ بھی کوئی عذر ہے۔آپ کسی دولتمند عورت سے شادی کر لیں۔اُس کا آپ پر کوئی بار نہیں پڑے گا۔" نوجوان ہاشمی ہنسا اور کہنے لگا:۔یہ تم نے خوب کہی مجھ جیسے غریب آدمی کو کوئی امیر اپنی بیٹی کیوں دے گا ؟ دُنیا کا عام دستور ہے کہ امیر لوگ 66 امیروں ہی کے بیٹوں کو اپنی بیٹیاں دیا کرتے ہیں۔“ پھر؟ نفیسہ بولی: "اگر کوئی امیر عورت خود آپ سے شادی کرنا چاہے تو نو جوان نے تعجب سے پوچھا:۔ایسی کون امیر عورت ہوگی جو مجھ جیسے غریب آدمی سے شادی کرنا چاہے گی ؟ نفیسہ نے جواب دیا :۔”میری مالکہ خدیجہ آپ سے نکاح کی