ہمارا آقا ﷺ — Page 74
ہمارا آقاعل الله 74 (24) مالدار عورت مکہ میں ایک نہایت عالی خاندان اور بڑی دولتمند عورت رہتی تھی۔اُس کا نام خدیجہ تھا۔تمام شہر میں اس کی بڑی عزت تھی اور عرب تھی اورعر۔میں اُس سے زیادہ امیر کوئی اور نہ تھا۔ع وہ بہت بڑی تاجر تھی اور اپنا مال لوگوں کو دے کر مصر، شام اور یمن وغیرہ بھیجا کرتی تھی تا کہ وہ اُسے اُن ملکوں میں فروخت کر آئیں۔خدیجہ نے جب تجارت میں نو جوان محمد ﷺ کی مہارت ، معاملہ میں دیانتداری اور کاروبار میں خوش اسلوبی کی تعریف سنی تو اُن کو بلایا اور کہا کہ ” میں چاہتی ہوں کہ آپ میرا مال لے کر تجارت کے لئے شام جائیں۔مال کی فروخت پر جس قدر معاوضہ میں عام طور پر دوسروں کو دیا کرتی ہوں ، آپ کو اس سے دو گنا دوں گی اور سفر میں آپ کی خدمت کے لئے اپنے ایک غلام کو بھی ساتھ بھیج دوں گی۔“ ہمارے نوجوان تاجر نے اس بات کو منظور فرمالیا اور میسرہ نام ایک غلام کے ساتھ مالِ تجارت لے کر شام کو روانہ ہو گیا۔جب محمد سے بھری پہنچے جو عرب کے شمال اور شام کے جنوب میں ایک شہر ہے تو سارا مال بہت جلدی و ہیں فروخت ہو گیا اور فروخت بھی