ہمارا آقا ﷺ — Page 73
ہمارا آقا ع 73 اپنی قوم سے فرمایا کہ ” میں نے تم میں ایک لمبی عمر گزاری ہے کیا اُسوقت میری پاکی ، میری نیکی ، میری سچائی اور میری دیانت کے متعلق تم میں سے کسی کو کوئی طیبہ ہوا ؟ تو جب میں نے اپنی جوانی ایسی پاکیزگی اور سچائی کے ساتھ تمہارے اندر گزاری ، تو کیا اب میں بوڑھا ہو کر خدا پر جھوٹ بولوں گا۔کیا تم میں اتنی معمولی بات کے سمجھنے کی بھی عقل نہیں ؟ اگر قوم آپ کو سچا اور راستباز نہ بجھتی تو 'صادق‘ کا خطاب کیوں دیتی ؟ اور اگر آپ کو دیانتداری اور امانت میں کامل نہ جانتی تو امین کے نام سے کیوں پکارتی ؟