ہمارا آقا ﷺ — Page 70
ہمارا آقا عدل 70 ہوا تھا ، وہی اس کا بھی ہوا۔کچھ ہی دنوں کے بعد بڑے بوڑھے بھول گئے کہ ہم نے کیا وعدہ کیا اور کیا معاہدہ کیا تھا؟ لیکن اُس نوجوان کو اپنا عہد خوب اچھی طرح یاد رہا اور اپنی ساری عمر اس نے اس وعدہ کو پورا کرنے میں وقف کر دی۔جب تک زندہ رہا تن من دھن سے مظلوموں کی اعانت اور بے کسوں کی ہمدردی کرتا رہا۔جب دُنیا سے سدھارا تو اپنے پیچھے اپنے ایسے ہزاروں جاں نثار خادم چھوڑ گیا۔جنہوں نے اپنی زندگی کا نصب العین مظلوم کی حمایت کو بنالیا اور جب کبھی وقت پڑا یا موقع پیش آیا تو معمولی گنوار انسان کے مقابلہ میں انہوں نے بادشاہوں کا بھی لحاظ نہیں کیا۔یہی نوجوان ہمارا آقا عدہ تھا۔