ہمارا آقا ﷺ — Page 51
ہمارا آقا ع 51 بھیجے نے کہا: ”چا ! میں کیا اور میری دعا کیا ؟ یہ کام تو بڑے اور بزرگ آدمیوں کا ہے، میں تو ابھی بچہ ہی ہوں۔مگر آپ کے علم کی تعمیل سے مجھے انکار نہیں۔چلیے میں دعا مانگتا ہوں۔کیا عجب کہ خدا مجھ کمزور کی 66 دعائن لے اور قحط دور ہو جائے۔“ چنانچہ اہلِ مکہ کے سارے معزز اصحاب کے ہمراہ ہمارا ننھا آقا عے جنگل میں گیا اور سارے مجمع کے آگے کھڑے ہو کر اُس نے اپنے ننھے ننھے ہاتھ دعا کے لیے آسمان کی طرف اٹھا دیئے۔بادلوں کے فرشتے شاید اس بات کے منتظر ہی بیٹھے تھے۔دعا مانجھتے ہی اتنی بارش ہوئی کہ قحط کی ساری تکلیف دور ہوگئی اور مکہ والوں کے سُوکھے دھانوں میں پانی پڑ گیا۔قریش کو آج پہلی مرتبہ احساس ہوا کہ اُن میں ایک مقدس لڑکا موجود ہے۔ی تھی اس مقدس لڑکے کی پہلی دعا۔