ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 49 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 49

ہمارا آقا عدل 49 پرورش کی کہ اس سے زیادہ خیال میں نہیں آتی۔اس موقع پر یہ لطیفہ بیان کرنے کے قابل ہے کہ جب عبد المطلب نے پوتے کی کفالت کے لئے اپنے بیٹوں کو جمع کیا تو سب سے زیادہ ابولہب کو اس بات کی خواہش تھی کہ یتیم بھتیجا میرے پاس رہے۔کیونکہ صلى الله اس کو آپ علیہ سے بہت محبت تھی اور جب آپ ﷺ پیدا ہوئے تھے۔تو مے علی اُس نے خوش ہو کر اُس لونڈی کو آزاد کر دیا تھا جو بھتیجے کی ولادت کی خوش خبری اُس کے پاس لائی تھی۔زمانہ کی نیرنگیاں عجیب ہیں۔اسی چچا کو جب بھتیجے نے اپنی نبوت کی خوش خبری سنائی تو محبت کرنے والا پچا بدترین دشمن ہوا۔فَاعْتَبِرُوا يَا أُوْلِي الْأَبْصَارِ