ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 45 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 45

ہمارا آقا ع 45 اپنے لال کو اکیلا جنگل میں چھوڑ گئیں۔کتنا رقت خیز تھا یہ وقت کہ ماں کی نعش پر اس کا لاڈلا بچہ حیران پریشان کھڑا ہے۔آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں اور دل غم ورنج سے بھرا ہوا ہے۔وہ سوچ رہا ہے کہ یہ کیا ہو گیا ؟ اور میں اب کہاں جاؤں؟ باپ پیدا ہونے سے پہلے ہی چلا گیا۔ماں 6 سال کی عمر میں داغ مفارقت دے گئی۔یہ تھا ہمارے آقا ﷺ کا بچپن ! قافلہ والوں نے غریب الوطن کود ہیں جنگل میں دفن کر دیا اور یتیم بچہ کو مکہ لاکر اُس کے دادا کے حوالے کر دیا۔