ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 42 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 42

ہمارا آقا ع وو 42 اس کے بعد حلیمہ نھے بچے کو اپنے ساتھ گھر لے آئی اور اپنے شوہر سے کہا: ” میرا تو اس وقت کلیجہ دیل رہا ہے۔سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیا ہوا ؟ لیکن بظاہر مجھے آثار کچھ اچھے نظر نہیں آتے۔مناسب یہی ہے کہ بچے کو فورا اس کی والدہ کے پاس پہنچادیا جائے۔اس کی جدائی بے شک ہم پر شاق گزرے گی لیکن اگر بچہ ضائع ہو گیا تو پھر کیا ہوگا ؟“ شوہر نے کہا: ”ہاں مجھے تمہاری رائے سے اتفاق ہے۔آج ہی 66 اسے لے جا کر اس کی ماں کے سپر د کر آؤ۔“ حلیمہ نے بچے کو ساتھ لیا اور مکۃ لا کر اُن کی والدہ کے حوالے کر دیا۔حضرت آمنہ نے واقعہ پو چھا تو حلیمہ نے کہا : ” مجھے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بچے پر کسی جن کا اثر ہو گیا ہے۔‘“ حضرت آمنہ مسکرائیں اور فرمانے لگیں :۔ایسا خیال نہ کرو، میرا بچہ ہرگز ضائع نہ ہوگا ، بلکہ بڑی شان والا انسان ثابت ہوگا۔میں نے اُس کی پیدائش کے وقت بڑے عجیب عجیب خواب دیکھے ہیں" تاریخ میں یہ قصہ واقعہ شق صدر کے نام سے مشہور ہے۔یہ تھا میرے آقاعدہ کا سب سے پہلا کشف جو ایسا اعلیٰ درجہ کا تھا کہ وہ ساتھ کے دوسرے بچوں کو بھی نظر آیا۔