ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 35 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 35

ہمارا آقاعل الله 35 (13) برکت کی پوٹ ننھا معصوم بچہ حلیمہ کی گود میں پرورش پاتا رہا۔اور حلیمہ اسے دیکھ دیکھ کر نہال ہوتی رہی کیونکہ محض اُس کے دم سے اُس کا گھر برکت کی پوٹ بن گیا تھا۔دو برس آنکھ جھپکتے میں گزر گئے اور حسب دستور وہ وقت آ پہنچا جب عام طور پر بچوں کو عورتیں واپس مکہ میں لا کر اُن کے ماں باپ کے سپرد کر دیتی تھیں۔اب تو میاں بیوی بڑے گھبرائے نہ بچے کو قاعدہ کے مطابق رکھ سکتے ہیں، نہ کسی طرح اُن کا دل چاہتا تھا کہ ایسا با برکت بچہ اُن کے ہاں سے جائے کیونکہ انہیں صاف نظر آرہا تھا کہ بچہ گھر کی ساری برکت بھی اپنے ساتھ ہی لے جائے گا۔علاوہ ازیں بچے سے محبت بھی اتنی ہو گئی تھی کہ حلیمہ کا دل کسی طرح بھی اُسے چھوڑنے کو تیار نہ تھا۔مگر دستور سے مجبور تھی ، ناچار بچے کو لے کر مکہ میں آئی اور آمنہ سے بڑی عاجزی کیساتھ کہنے لگی کہ میں آپ کا بچہ تو لے آئی ہوں لیکن اس سے اتنی محبت ہو چکی ہے کہ کسی طرح بھی اُس سے جُدا ہونے کو جی نہیں چاہتا۔اگر آپ اتنی مہربانی کریں کہ کچھ دنوں اور