ہمارا آقا ﷺ — Page 26
ہمارا آقاعل الله 26 (11) کھایا ہوا بھوسا جس سال ہمارے آقا حضرت محمدعلی پیدا ہوئے اُسی سال مکہ کی سرزمین میں حضور ﷺ کی ولادت سے 70 دن پہلے ایک بڑا ہولناک واقعہ ہوا۔جس سے قریب تھا کہ کہنے کی اینٹ سے اینٹ بج جاتی اور اتنی خوں ریزی ہوتی کہ سارا شہر ویران ہو جاتا مگر خدا نے ہمارے آقاعلی ہے کی برکت سے سب کو بچالیا۔ہوا یہ کہ عرب کے جنوب مغربی علاقہ کے ایک حصہ کا نام یمن ہے جو بحر قلزم کے کنارے پر واقع ہے۔سمندر کے دوسرے سرے پر جیش کا ملک ہے۔جسے آج کل ابی سینیا کہتے ہیں۔اُس وقت جبش کا بادشاہ عیسائی تھا اور ان کا علاقہ اس کے ماتحت تھا یمن کے عیسائی گورنر کا نام ابر ہہ تھا۔اُس نے جب دیکھا کہ یمن سے ہر سال سینکڑوں عرب حج کرنے مکہ کو جاتے ہیں تو اُسے بہت ناگوار گزرا۔اُس نے اُن کو روکنے کی یہ تدبیر کی کہ دارالسلطنت صنعاء میں بڑے اہتمام سے ایک عالیشان گرجا بنوایا اور لوگوں کو حکم دیا کہ بجائے اتنی دور جانے کے پاس کے پاس اس گرجا کا طواف کرلیا کریں۔عرب کے لوگوں کو بھلا یہ بات کس طرح گوارا ہو سکتی تھی کہ کعبہ