ہمارا آقا ﷺ — Page 24
ہمارا آقا ع 24 مستحق ہو ہر قسم کی بھلائی اور خوبی اس میں پائی جائے اور ہر شخص اس کی تعریف اور توصیف کرے۔اسی لئے میں نے اس کا نام محمد رکھا ہے اور اُس کی ماں نے بھی کچھ ایسا ہی سا خواب دیکھا ہے ، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بڑا ہو کر بہت بڑا آدمی بنے گا۔ی تھی ہمارے آقا ﷺ کی پیدائش ! الله دنیا میں کسی انسان کی تمنا اور آرز واتنی عمدگی اور ایسی خوبی کے ساتھ کبھی پوری نہ ہوئی ہوگی جیسی عبد المطلب کی ہوئی۔چنانچہ دیکھ لو ! آج تک ہر حیثیت سے کسی شخص کی تعریف اتنی نہیں کی تھی جتنی آنحضرت ﷺ کی کی گئی۔آپ ﷺ کو اگر چہ چودہ سو برس کے قریب و چکے ہیں مگر اس طویل عرصہ میں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جس میں آپ کی تعریف و توصیف دنیا کے کسی نہ کسی حصہ میں نہ ہوئی ہو۔عرش پر خدا، آسمانوں پر فرشتے اور زمین پر انسان آنحضرت ﷺ کی برابر تعریف کرتے رہتے ہیں۔ہر مسلمان پر لازم ہے کہ پانچ وقت نمازوں صلى الله میں اپنے آقا میلے پر درود بھیجے۔زبان سے تعریف کرنے کے علاوہ آپ علیہ کے منہ سے نکلے ہوئے مقدس کلمات ( یعنی حدیثوں) کو جمع اور مرتب کرنے میں سینکڑوں علماء نے اپنی زندگیاں وقف کر دیں اور بڑے موٹے موٹے مجموعے احادیث کےلکھ