ہمارا آقا ﷺ — Page 23
ہمارا آقاعل الله 23 (10) قوم کا تعجب عبد المطلب بوڑھے ہو گئے تھے مگر آج تک انہوں نے ایسا حسین وجمیل بچہ نہیں دیکھا تھا۔وہ اُن کی گود میں ایک چھوٹا سا فرشتہ معلوم ہوتا تھا۔بچے کو گود میں لئے ہوئے عبد المطلب کہے میں چلے گئے تا کہ وہاں اُس کی عمر و اقبال کے لئے دعا کریں۔کعبہ میں اُس وقت قریش کے معزز لوگ بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔بچے کی شکل دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔اور اپنے سردار کو مبارک باد دینے لگے پھر پوچھا آپ نے پوتے کا نام کیا رکھا ہے؟“ عبد المطلب نے کہا : ” میں نے اس کا نام محمد رکھا ہے۔“ یہ عجیب اور انوکھا نام سُن کر قریش کے بُت پرست لوگ حیرت سے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے۔اُن کے لئے یہ نام بالکل نیا تھا۔آخر ایک آدمی نے ذرا جرات کر کے کہا:۔”ہمارے معزز سردار! آپ نے اپنے ہونے کا یہ کیا نام رکھا؟ کسی بت کے نام پر کوئی اچھا سا نام رکھا ہوتا۔“ سردار قریش مسکرائے اور فرمانے لگے:۔” میری بڑی خواہش ہے کہ میرا یہ پیارا بیٹا دنیا بھر کی ستائش کا