ہمارا آقا ﷺ — Page 22
ہمارا آقا ع 22 اپنے مرحوم بیٹے کی یاد آ گئی۔اور بے اختیار ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔آمنہ نے لڑکے کو دادا کی گود میں دیا اور کہنے لگیں کہ ” میں نے اس کی پیدائش سے پہلے یہ خواب دیکھا تھا کہ میرے اندر سے ایک نور نکلا اور ساری دنیا میں پھیل گیا دادا نے جواب دیا اس خواب کی تعبیر یہ بچہ ہے" یہ عظیم الشان بچہ بڑا ہو کر تمام دنیا کا روحانی سردار بنا اور نسل انسانی کی نجات کا باعث ہوا۔کیونکہ اُس کے نور سے کفر کی ظلمت دور ہوئی اور تو حید کی روشنی سے تمام دُنیا جگمگا اٹھی۔