ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 21 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 21

ہمارا آقاعل الله 21 ) خواب کی تعبیر اُس غم نصیب عورت کو اس دنیا میں کیا خوشی حاصل ہوسکتی ہے۔جو صرف چند دن کی بیاہی بیوہ ہو گئی ہو۔جہان اُس کے لئے تاریک اور زندگی اُس کے لئے قید خانہ تھی۔آخر خدائے پاک نے عرش سے اُس کے رنج وغم کو دیکھا اور نہایت شفقت کے ساتھ اُس پر اتنی مہربانی فرمائی کہ دنیا میں نہ اُس سے پہلے کسی عورت پر اتنا کرم ہوا، اور نہ اُس کے بعد قیامت تک کسی خاتون پر ہوگا۔یعنی اُس کو خدا کے فرشتے کے ذریعے اُس بیٹے کی بشارت دی جو ایک دن تمام اولین اور آخرین کا فخر اور کل بنی آدم کا روحانی سردار ہونے والا تھا۔لڑکی کی خوشی و مسرت کی انتہا نہ رہی۔جب پیر کے دن اُس کے ایک لڑکا پیدا ہوا۔بچہ کیا تھا چاند کا ایک ٹکڑا تھا جو آسمان سے ٹوٹ کر آمنہ کی گود میں آپڑا تھا۔بچے کو دیکھ کر ماں کا دل باغ باغ ہو گیا۔اُس نے بڑی محبت سے اُسے اٹھایا ، پیار کیا اور چھاتی سے لگالیا۔بچے کے وجود میں اُسے دُنیا جہان کی خوشیاں جھلکتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔وہ اس کے مرحوم شوہر کی زندو یاد گار تھا۔فورالڑ کے کے دادا کو خبر کی گئی۔وہ آئے تو پوتے کو دیکھ کر ان کو