ہمارا آقا ﷺ — Page 19
ہمارا آقاعل الله 19 (۵) عظیم الشان خواب جتنے سیارے سورج کے گرد گھومتے ہیں۔اُن میں سب سے زیادہ روشن اور خوبصورت سیارہ زہرہ ہے۔اسی ستارے کے نام پر عرب کے ایک قبیلہ کا نام بنی زہرہ تھا۔یہ قبیلہ مکہ میں آباد تھا اور قریش کے معزز قبائل میں شمار ہوتا تھا۔وہب بن عبد مناف اس قبیلہ کے ایک نمایاں شخص تھے۔انہی وہب کی ایک بیٹی تھی۔بہت ہی نیک ، سلیقہ شعار اور خوش مزاج جب یہ بڑی ہوئی تو اس کی شادی قبیلہ بنی ہاشم میں سردار قریش عبد المطلب کے فرزند جلیل عبداللہ سے ہوگئی جن کا ذکر تم ابھی پڑھ چکے ہو۔ابھی شادی کو صرف تین ہی دن گزرے تھے کہ شوہر تجارت کے لئے شام چلا گیا۔اور واپسی میں جس وقت مدینہ میں پہنچا تو نہایت شدید بیمار ہو گیا اور تھوڑے دنوں کے بعد وہیں اُس کا انتقال ہو گیا۔جب یہ منحوس خبر مکہ میں بیوی نے سنی تو مارے غم کے بیچاری کا ئیرا حال ہوا۔ہر وقت شوہر کے غم میں آنسو بہاتی اور اسے یاد کر کر کے روتی رہتی تھی۔