ہمارا آقا ﷺ — Page 18
ہمارا آقا ع 18 قرعہ ڈالتے رہے مگر ہر بار قرعہ عبد اللہ کے نام ہی نکلتا رہا۔آخر جب تعداد ایک سو اونٹوں تک پہنچ گئی۔اُس وقت قرعہ اونٹوں کے نام نکلا۔یہ دیکھ کر عبد المطلب نہایت خوش ہوئے۔مگر انہوں نے مزید اطمینان کے لئے دوبارہ قرعہ ڈالا۔اُس وقت بھی وہ اونٹوں ہی کے نام نکلا۔اس کے بعد اُنہوں نے انتہائی مسرت کے ساتھ عبداللہ پر ایک سواونٹ قربان کر دیئے۔یہی عبداللہ ہمارے حضرت محمد ﷺ کے والد تھے۔