ہمارا آقا ﷺ — Page 10
ہمارا آقا ع 10 دونوں شرطیں مان لیں اور وہاں آباد ہو گئے۔اس طرح شہر مکہ کی بنیاد پڑی جو آج تمام دنیا کے مسلمانوں کا مذہبی مرکز ہے۔چشمہ بھی موجود ہے اگر چہ اُس کا پانی نیچے اتر کر اب کنوئیں کی شکل میں تبدیل ہو چکا ہے جس کا نام زمزم ہے۔بعض واقعات عام نظر میں معمولی ہوتے ہیں۔مگر اُن کا اثر اکثر اوقات نہایت عظیم الشان ہوتا ہے۔حضرت ہاجر و ( علیها السلام ) کے اسی واقعہ کو دیکھ لو۔اُن کا پہاڑیوں کے درمیان دوڑ نا بظاہر ایک معمولی بات تھی مگر یہی واقعہ بعد میں ایک یادگار بن گیا۔چنانچہ آج بھی جب ہزاروں لاکھوں مسلمان مکہ معظمہ میں حج کے لئے جمع ہوتے ہیں تو حج کے دوسرے ارکان کے ساتھ صفا اور مروہ کے درمیان بھی ضرور دوڑتے ہیں۔بعد کے ایام میں ان ہی تاریخی پہاڑیوں میں سے ایک پر چڑھ کر میرے آقاﷺ نے سب سے پہلے اعلانِ نبوت فرمایا تھا۔